Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 جون 2024 09:10pm

عوام تیاری کرلیں، عید کے دوسرے روز مختلف مقامات پر بارش ہونے والی ہے

محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہا، اٹک ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں پارہ آج بھی 47 ریکارڈ کیا گیا۔

عید کے پہلے روز اسلام آباد اور لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 44، پشاور میں 43 جبکہ کوئٹہ اور کراچی میں 36 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اٹک، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان، کشمیر ، میں تیز آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

Read Comments