ملکو کے برطانوی فینز کے لیے بُری خبر ہے جو پاکستان سے تازہ ترین جو اطلاعات ہیں ان کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار ملکو کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا اور اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے لندن سمیت برطانیہ بھر میں شیڈول شوز شاید نہ ہو سکیں۔
قیدی نمبر 804 کے گانے کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار ملکو کے 19 جون سے برطانیہ بھر میں 8 شو شیڈول ہیں اور تقریباً تمام شوز کے ٹکٹس بھی فروخت ہو چکے ہیں۔
ملکو نے آج برطانیہ کے لیے فلائی کرنا تھا لیکن ہمارے ذرائع کے مطابق اُنہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئیان شوز میں ان کے سارہ الطاف اور عائمہ فاروق بھی آرہی تھیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آرگینائزر ملکو کے بغیر یہ شو کرواتے ہیں یا اسکو ری شیڈول کرتے ہیں، ملکو کا پہلا شو HIGH WYCOMBE میں 19 جون کو شیڈول ہے۔