Aaj Logo

شائع 17 جون 2024 12:55pm

کراچی: عید کے پہلے روز مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے عید کے پہلے روز مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ شہ رکے مضافات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

Read Comments