امریکی ریاست الاباما میں پولیس نے ایک پندرہ سالہ لڑکے کو اس وقت مار ڈالا جب اُس نے ایک لوڈیڈ گن اور خنجر کے ذریعے اپنی فیملی اور اہلکاروں کو ڈرانا شروع کیا۔
پولیس کا دعوٰی ہے کہ لڑکے نے سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف چاقو پھینکا اور گن بھی تان لی۔ پولیس کو ایمرجنسی نمبر پر اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں لڑکے نے مسلح ہوکر اہلِ خانہ کو ڈرانا شروع کردیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی پولیس کے موقف کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایتھنز (الاباما) کے پولیس چیف انتھونی پریسیل کا کہنا تھا کہ لڑکے کے ہاتھ میں کئی چاقو تھے جو وہ پولیس اہلکاروں کی طرف پھینکتا رہا۔ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جس کے بعد پولیس نے حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے اُسے کسی کو بھی جانی نقصان پہنچانے سے روکنے کے لیے گولی چلادی۔