Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 جون 2024 11:49pm

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو نماز عید سے محروم کیا گیا، زین قریشی کا دعویٰ

شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور رکن قومی زین حسین قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ عید کے فوراً بعد شاہ محمود قریشی رہا ہوں گے اور اپنے گھر آئیں گے۔ جیل میں عمران خان اور والد کو نماز عید سے محروم کیا گیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں اپنے والد شاہ محمود قریشی کی طرف سے بھی عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے کیے جانے والے حکومت کے تمام دعوے ادھورے رہ گئے، یہ عوام دوست بجٹ کم اور آئی ایم ایف دوست بجٹ زیادہ لگ رہا ہے۔

زین قریشی نے کہا کہ آج دوسری عید ہم اپنے والد کے بغیر کررہے ہیں، سائفر کیس میں اللہ نے ہمیں عزت دی، سائفر کیس سیایس بنیادوں پر بنایا گیا تھا جس میں اللہ پاک نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو باعزت سرخرو کیا۔

پی ٹی آئی پہلے معافی مانگے پھر آگے چلے، شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو نو مئی کے کیس میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے، دونوں کو نماز عید سے بھی محروم کیا گیا۔

عمران کو لمبے عرصے تک قید کرنے کا منصوبہ ہے، اداروں سے مایوس قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، علی امین گنڈاپور

زین حسین قریشی کا کہنا تھا کہ عید کے فوراً بعد شاہ محمود قریشی رہا ہوں گے اور اپنے گھر آئیں گے، دیر ہے پر اندھیر نہیں ہے، ہم ایک بار پھر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آٹھ فروری کے الیکشن پر ایک کمیشن بننا چاہیے تاکہ عوام کے سامنے اصلیت آسکے، نو مئی سانحہ پر بھی ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بننا چاہیے، نو مئی کے کیس کو جواز بنا کر ہزاروں بے گناہوں کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے ان کو رہا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعت ہیں اور ہم سیاسی قدروں کو اہمیت دیتے ہیں، تین جماعتوں کو ہم فارم سنتالیس کی حکومت کہتے ہیں، آٹھ فروری کو لوگوں نے آگ کا دریا عبور کرکے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا۔

Read Comments