رکن قومی اسمبلی اور حکومت کے قانونی امور کے ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت ملک کے دیگر ممالک سے تعلقات خراب کرانا چاہتی ہے، ملک مخالف ایجنڈے کے تمام تانے بانے پی ٹی آئی سے ملتے ہیں، ایسی سرگرمیوں میں تحریک انصاف کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک سے ہابر ملک مخالف کام کررہی ہے، اس سیاسی جماعت نے تمام حدیں پار کردی ہیں، ملک مخالف افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو1947سے اب تک سکیورٹی اور فوجی امداد ملتی ہے، لیکن پی ٹی آئی کا اوورسیز چیپٹر ہر فارم پر ملک مخالف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چند عناصر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پاکستان کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتا، تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، گزشتہ سال سے ملک مخالف ایجنڈے میں تیزی آئی ہے۔
ایم کیو ایم نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی
پی ٹی آئی کی جانب سے امریکا میں لابنگ فرمز ہائر کرنے کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ، ایک جانب یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ کیا ہم غلام ہیں اور دوسری جانب لابنگ فرمز ہائر کی گئیں۔
بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پی ٹی آئی دوسرے ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کروارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے زورو شور سے کام کیا گیا، ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کے بعد کانگریس ارکان کو لابسٹ فرمز سے تیار کیا گیا۔ کانگریس وومن کی جانب سے بھی 3 قرار دادیں پیش کی گئی، ترمیم میں پاکستان کی ملٹری اور سکیورٹی امداد روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔