چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کے خلاف شکایت کا اندراج کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت بھجوادی گئی۔
جوڈیشل کونسل کو شکایت رفاقت علی تنولی نے بذریعہ رجسٹری بھجوائی۔
شکایت میں کہا گیا کہ جسٹس ملک شہزاد ملک میرے بیٹے کے بہمانہ قتل کے انصاف کے عمل میں رکاوٹ بنے، جسٹس شہزاد ملک نے اپنے آفس اور عہدے کا غلط استعمال کیا، جسٹس شہزاد ملک نے مس کنڈیکٹ کیا کونسل برطرف کرے۔
درخواست گزار رفاقت علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت اندراج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس شہزاد ملک کے خلاف 29 مئی کو شکایت جوڈیشل کونسل کو رجسٹری ارسال کی۔