Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جون 2024 03:21pm

اسرائیلی ظلم و جبر کے باوجود غزہ میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں

غزہ جنگ نے سب کچھ چھین لیا، لیکن ظلم کے پہاڑ سہہ کر بھی فلسطینیوں کا ایمان مضبوط ہے، جنہوں نے بمباری سے تباہ عمارتوں اور مساجد کے ملبے پر نماز عید ادا کی۔

صہیونی ریاست کی جانب سے عیدالاضحیٰ فلسطینی نوجوانوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ روک دیا گیا، اسرائیلی فورسز نے اندر جانے والے نمازیوں پر حملہ بھی کیا۔

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز عید کا اجتماع ہوا تو اس میں بزرگ افراد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچوں نے نماز کی ادائیگی کے بعد مٹھائی تقسیم کی۔

اسرائیلی مظالم غزہ میں موجود فلسطینیوں کے حوصلے نہ توڑ سکے، فلسطینی خواتین نے مشکلات کے باوجود گھر کے ملبے پر بیٹھ کر عیدالاضحی کے لیے مٹھائی تیار کی۔

غزہ کے بچوں کا بھی عزم و حوصلہ بلند نظر آیا، الاقصیٰ اسپتال میں پناہ لیے بچوں نے عید پرمل کر گیت گائے۔

Read Comments