ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش اور اسلام آباد میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ شام اور رات کے دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
گرمی کے ستائے عوام تیاری کرلیں، ملک بھر میں بارشیں ہونے والی ہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مری، گلیات، چکوال، خوشاب، لاہور، تونسہ، ڈی جی خان اور بھکر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں ڈی آئی خان، دیر، سوات، کرم ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔
اسی طرح سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کے علاوہ شام اور رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی بھکر اور سبی میں پڑی، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نور پور تھل میں 47، گوجرانولہ میں 46، حافظ آباد، جیکب آباد، جہلم، جوہر آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، لیہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور اوکاڑہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ دادو، اٹک میں 44، لاہور، اسلام آباد میں 43، ملتان، سکھر، نوابشاہ، پشاور، مظفر آباد میں 42، کراچی میں 38، کوئٹہ میں 37 اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، کئی مقامات پر بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورجنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں کل بھی موسم گرم اورخشک ہے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم آج گرم اور خشک رہے گا۔
کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں 32 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ژوب اور چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39، تربت میں 46، نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی اور گوادر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔