عیدالضحٰی پر جہاں ٹماٹروں کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے وہیں اب ایک بُری خبر شہریوں کے لئے سامنے آگئی ۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے ٹماٹر کی بین الاضلاع سپلائی پرپابندی عائد کر دی ہے۔ اور اگلے دس دن کے لیے ٹماٹر کی دیگر اضلاع سپلائی پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے سختی سے احکامات جاری کئے ہیں کہ کسی بھی شخص یا ادارے کو ٹماٹر دیگر اضلاع لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے دفعہ 188 کے تحت خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پشاور میں ٹماٹر سندھ سے آتا ہے، کیونکہ پختونخوا کے دوسرے اضلاع میں ٹماٹر کی پیدوار انکی اپنی ضروریات کے لئے ناکافی ہے۔ پشاور میں منڈی ہے جہاں سے دیگر اضلاع میں ٹماٹر سپلائی کیا جاتا ہے۔