Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جون 2024 11:58pm

سانگھڑ میں اونٹنی کے ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد گرفتار، گورنر سندھ کا مالک کیلئے بڑا اعلان

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سانگھڑ میں غریب کی اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لیے جانے کے بعد 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک کے درمیان معاملات طے ہو چکے تھے، لیکن انسانی طور پر یہ عمل ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مویشی منڈی میں تلخ کلامی پر شہری کی فائرنگ، بیوپاری جاں بحق

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اورشہری کو انصاف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی چھین لی گئی، کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، جانوروں سے ایسا سلوک کسی انسان کو زیب نہیں دیتا، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کے لئے ہے۔

Read Comments