بھائی نے بھائی کی شادی کی خوشی ایسے منائی کہ شادی دیکھنے اور شرکت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی۔
سیالکوٹ میں بارات پر دلہے کے بھائیوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ساتھ موبائل فونز اور سوٹوں کی برسات کر دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
گھریلو ملازمہ کی شادی میں سعودی نوجوان کے قیمتی تحائف پر سب پریشان
سیالکوٹ کے نواحی علاقہ ڈالووالی میں شادی کی تقریب میں ستائیس سالہ دولہے مدثر علی کے بھائیوں اور کزنز نے بارات پر لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور مردانہ و زنانہ کپڑوں کی برسات کر دی۔
دلہے کو ملکی و غیر ملکی کرنسی کا قیمتی ہار بھی پہنایا گیا۔
دوسری شادی نہ کرانے پر 80 سالہ بزرگ بیٹے کیخلاف عدالت پہنچ گئے
بارات کے میرج ہال پہنچنے پر نوٹ نچھاور ہوئے تو کرنسی اور دیگر سامان لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی۔
نوٹ اور دیگر اشیاء لوٹنے کے لئے منچلے اپنے ہمراہ بڑے بڑے جال ساتھ لائے تھے۔