حال ہی میں سندھ کے ضلع سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے شہری کے اونٹ کی ٹانگ کلہاڑی کے وار سے کاٹ دی تھی، جس کے بعد خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے شہری کا اونٹ وڈیرے کی زمین پر آ گیا تھا، احساس سے لاعلم وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ ہی کاٹ ڈالی تھی، جس کے بعد شہری اونٹ کی ٹانگ لیے مقامی پریس کلب پہنچ گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اس اونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں، جس میں اونٹ کی آنکھوں میں تکلیف اور آنسو دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ تکلیف کے باعث اونٹ نہ بیٹھ پا رہا ہے اور نہ ہی کچھ کھا پارہا ہے۔
اس سب میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وڈیرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
صارف شاہ جی کی جانب سے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس وڈیرے نے آج اونٹ کی ٹانگ کاٹی ہے۔
وہی اونٹ آج اپنے کائنات کے مالک کو گڑ گڑا کر اپنا دکھ سنا رہا ہے، انشااللہ وڈیرہ غرق ہوگا۔
جبکہ پیج پر صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں کہنا تھا کہ شرم نہیں آئی، ظالم کو، بے زبان پر ظلم کرتے ہوئے ٹانگ کاٹ دی۔ ساتھ ہی کہا کہ حضرت صالح ؑ کے واقعے سے عبرت نہیں حاصل کی۔
جبکہ سوشل میڈیا صارف علی رفیق نے لکھا کہ بے چارے جانور کا کیا قصور تھا، وہ تو بے زبان جانور ہے، خدا اسے برباد کرے۔
جبکہ ایک صارف نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب بول سکتے ہو، مگر کچھ نہیں کر سکتے، اور نہ ہی کچھ ہوگا۔
جبکہ ایک صارف نے معاشرے کے منفی پہلو کی طرف نظر دوڑاتے ہوئے کہا کہ اگر اس کو شرم ہوتی غیرت مند ہوتا تو جانور پر ظلم نہیں کرتا۔ لیکن یہ معاشرہ بہت خطرناک بن چکا ہے۔
بیویوں کو مارتے ہیں، بچوں تک کو مارتے ہیں۔ ابھی 2 4 دن پہلے دیکھا ہوگا کہ ایک باپ نے اپنے بچے کو تشدد کر کے جان سے مار دیا، باقی اس معصوم پر ظلم کرنا یہاں بھی بھگتے گا اور آخرت میں بھی۔