جس طرح نمک کےبغیر کوئی بھی ڈ ش نہیں بنائی جا سکتی اسی طرح نمک کی زیادتی کسی بھی پکوان کا بیڑہ غرق کر دیتی ہے۔
اگر نمک کم ہوتو اس میں مزید نمک شامل کر کے ذائقے کو صحیح کر دیا جاتا ہے، لیکن اگر نمک زیادہ ہوجائے تو اسے باہر نکاما نا ممکن نظر آئے گا۔
بیکنگ سوڈا سے آپ اپنی کئی پریشانیوں سے چھٹکارا پا سکتی ہیں
ہمارے پاس آپ کی اس مشکل کے کئی آسان حل موجود ہیں ،اب اگلی مرتبہ آپ سے نمک زیادہ ہو جائے تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔
اگر کسی ڈش میں نمک زیادہ ہوجائے تو اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ زیادہ پانی ڈال کر شوربہ کو پتلا کر دیا جائے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپکواس میں شامل دیگر مصالحہ جات کے ذائقے کو برقرار رکھنا ہو گا۔
ڈش میں ایک کچے آلو کو چھیل کر اس میں ڈال دیں اور 20-30 منٹ تک پکائیں۔ آلو اس میں سے کچھ تیل کو جذب کر لے گا، ڈش کو سرو کرنے سے پہلے اس میں سے آلو نکال دیں۔
اپنی ڈش میں سبزیاں ڈالدیں۔یہ شوربہ کو پتلا کر کے ذائقے کو مزیدار بنا دے گی۔
کوشش کریں کہ سبزیاں بغیر نمک ، کی فروز کی گئی ہوں بجائے کین کے۔
ڈیری پرودکٹس کو شامل کر کے نمکین پن کو کم کیا جاسکتا ہے،یہ کریمی سوپ، سوس میں زیادہ ا چھی طرح کام کرتا ہے۔
ایک ایسیڈک اجزائے ترکیب، جیسے سرکہ اور لیمن جوس ذائقے کو بیلنس اور نمکین پن کو دور کردے گا۔