بالی وڈ کی شخصیات جہاں اپنی اداکاری کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، وہیں ان کی نجی زندگی بھی بھارتی میڈیا کی خوب نظروں میں رہتی ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے معروف اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے سے متعلق انکشاف کیا گیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ابھیشیک بچن کی جانب سے راج شامانی کے پوڈ کاسٹ میں کرونا دور کی صورتحال کے حوالے سے انکشاف کیا ہے، جس میں اداکار نے وبا کے دوران کے مشکل اور منفرد حالات کا ذکر کیا۔
ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ آپ واپس جاتے ہیں اور کسی بھی چیز پر کوفت آنا شروع ہو جاتی ہے، آپ جانتے ہیں کہ آج کل آپ ممبئی میں بھی ہوں تو ٹریفک کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں اور کئی مرتبہ ایشوریا کہتی ہیں کہ کس بات پر اتنا غصہ ہو رہے ہو؟
’ایشوریہ رائے سے شادی کروں تو۔۔۔‘ عبدالرزاق نے بھونڈی مثال پر معافی مانگ لی
ساتھ ہی ابھیشیک کا کہنا تھا کہ ایشوریا نے کہا کہ پرسکون ہو جاؤ، تمہیں معلوم ہے کہ اس وقت مزید کئی اہم چیزیں ہیں زندگی میں، تم گھر آئے ہو اور ایک صحت مند فیملی خوش ہے۔
اداکارہ کی جانب کرونا وائرس کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے، ایک مرتبہ ایشوریا نے کہا تھا جو کہ مجھے سچ مچ اثر کر گیا تھا۔ یہ کرونا کے وقت کی بات ہے، جب میرے والد، اہلیہ، بیٹی اور میں ہم سب ایک ساتھ اسپتال میں داخل تھے۔ آہستہ آہستہ کر کے ہم سب ڈسچارچ ہو گئے اور میں سب سے آخر میں میں ڈسچارچ ہوا۔
میں تقریبا 1 ماہ تک اسپتال میں تھا اور گھر واپس آیا، ایشوریا نے مجھے کہا کہ آپ کو پتہ ہے، کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم یہاں موجود ہیں۔ کئی ایسی فیملیز ہیں جو کہ کرونا سے شدید متاثر ہوئی ہیں، ہم بے حد خوش قسمت ہیں اور اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے۔
’ایشوریہ رائے سے شادی کروں تو۔۔۔‘ عبدالرزاق نے بھونڈی مثال پر معافی مانگ لی
ابھیشیک کا ایشوریا کو کہنا تھا کہ تم صحیح کہہ رہی ہو، کیونکہ میں سوچ رہا تھا گھر پر بیٹھے ہیں، کام نہیں ہو رہا ہے، کمائی کہاں سے ہوگی؟
ابھیشیک کی پریشانی پر ایشوریا کا کہنا تھا کہ آپ کی صحت مند فیملی موجود ہے، اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے۔
اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے ابھیشیک کا کہنا تھا کہ جب کبھی میں سوال کرتا ہوں، کہ فیملی کیسی ہے تو ایشوریا یہی کہتی ہے کہ وہ سب صحت مند ہیں۔
واضح رہے اداکار اور اداکارہ کی شادی 2007 میں ہوئی تھی جبکہ ایشوریا اور ابھیشیک کے ہاں بیٹی ارادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔