ضلع کچہری اٹک میں ایلیٹ فورس کے اہلکار نے مبینہ طور پر رنجش کی بنیاد پر چیمبرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک سمیت 2 وکیل جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر انتہائی قدم اٹھایا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث اہلکار کو انتظارکو گرفتار کرکے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارتر ہسپتال منتقل کردی اور واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔