Aaj Logo

شائع 15 جون 2024 11:56am

عالمی بینک نے پنجاب میں تعلیم کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑڈالر کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ رقم پنجاب میں تعلیم کی سہولتیں بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان فنڈز کو بروئے کار لانے سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔ پنجاب میں 70 لاکھ سے زائد بچے اسکول کی سطح پر تعلیم پانے کی سہولت سے محروم ہیں۔

عالمی بینک کے فنڈز اسکول کی انرولمنٹ سے محروم بچوں کیلئے تعلیم کی سہولتیں بہتر بنانے پر صرف کی جائے گی۔ پرائمری اسکولوں میں بچوں اوربچیوں کی انرولمنٹ کے ساتھ ساتھ پرائمری اور پری پرائمری گریڈز میں شمولیت بھی ممکن بنائی جائے گی۔

اس منصوبے کے ذریعے ایک لاکھ 65 ہزار اساتذہ اور 7 ہزار ہیڈ ماسٹر بھی مستفید ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل داسو ڈیم کیلئے عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔

Read Comments