Aaj Logo

شائع 17 جون 2024 08:00am

عید قرباں پر گوشت کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کا آسان طریقہ

گوشت کو اگر طویل عرصے تک محفوظ رکھنا ہو توبغیر ہڈی والا دو کلو گوشت لیں۔ 20گرام سرسوں کا تیل، ہلدی، نمک، اور تھوڑی سی کالی مرچ ملا لیں۔

گوشت میں چھری کی مدد سے جگہ جگہ سوراخ کریں اور یہ آمیزہ اس میں بھر دیں۔

عید الاضحی پر بازاروں میں رش بڑھ گیا

اسے ایک دن تک رکھنے کے بعد گوشت کے ٹکڑے کاٹیں اور انہیں رسی میں پرو کر دھوپ میں سکھا دیں۔

سوکھے ہوئے گوشت کے ان ٹکڑوں کو بغیر فریج کے بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

جب پکانا مقصود ہومطلوبہ مقدار میں گوشت نکالیں اور اپنے من پسند پکوان بنا لیں۔

آپ چاہیں تو انہیں صرف تھورے سے تیل میں تل سکتی ہیں، جو روٹی سالن یا ناشتے میں بہت مزہ دیتی ہیں۔

Read Comments