لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی اور اس ضمن میں فریقین کو نوٹیفائی بھی کردیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20 جون کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایک آئینی درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔