Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جون 2024 08:33pm

پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے محکمہ داخلہ نے صوبے کی تمام جیلوں میں جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

جیلوں کو سو فیصد محفوظ بنانے سے متعلق یہ اہم فیصلہ پنجاب کے سیکریٹری داخلہ نور الامین مینگل کی زیرِصدارت جیل ریفارمز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ 4500 جدید کیمروں کی مدد سے جیلوں کے اندر ایک ایک انچ کا رقبہ کور کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جیلوں میں تمام دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سیکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، اسپتال، لائبریری اور تمام راستوں کی ہائی سیکیورٹی زون کی طرز پر نگرانی کی جائے گی۔

سندھ کے کون سے شہروں میں سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا ؟ مراد علی شاہ کا اہم اعلان

نگرانی کا جدید ترین نظام مصنوعی ذہانت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ہوگا۔ جیلوں کے اندر ہر طرح کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

تمام جیلوں، آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کیے جائیں گے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکریٹری پریزن اور دیگر سینیر افسران نے شرکت کی۔

Read Comments