ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں اب کئی ٹیمیں بھی شائقین کرکٹ کو حیران کر رہی ہیں۔
مضبوط سمجھی جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنا پہلا میچ یوگنڈا کے خلاف 9 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
ہفتے کے روز تاروبا میں ٹورنامنٹ کا 32 واں میچ یوگنڈا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جا رہا تھا، جہاں یوگنڈا نیوزی لینڈ کے خلاف جیتنے کے لیے پر عزم تھا۔
وہیں نیوزی لینڈ شروعاتی 2 میچ ہارنے کے بعد تیسرا میچ یوگنڈا جیسی ٹیم کے خلاف جیت کر عزت بچالی ہے، تاہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔
امریکا اور آئرلینڈ میچ بارش کی نذر، کیا میچ منسوخ ہو جائےگا؟
یوگنڈا کی جانب سے 10 وکٹوں کے نقصان پر 18 اعشاریہ 5 اوورز میں 41 رنز کا ہدف دیا تھا، جو کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 1 وکٹ کے نقصان پر 5 اعشاریہ 2 اوورز میں بنا کر میچ جیت گئی۔
کیوی بلے باز ڈیون کانوے نے 15 بالوں پر 22 رنز بنائے، تاہم رنز بنانے کے باوجود کیویز سپر 8 میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔