وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لئے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے۔
وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں سے صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، نیپرا نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی۔
وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا، صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لئے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :
پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف قرض کیلئے سازگار، لیکن عوامی ردعمل آسکتا ہے، موڈیز
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ : پاکستان اور کویت فنڈ کے درمیان معاہدہ
خسارے والے بجٹ میں کے الیکٹرک سمیت متعدد اداروں کیلئے 13 سو ارب سے زیادہ کی سبسڈیز پیش
داسو ہائیڈرو منصوبہ، عالمی بینک نے ایک ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
اس پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا، صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی، روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا اور صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔