Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 جون 2024 11:47pm

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی عوام کو حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دے دیا گیا۔

وزیراعظم آفس نے بتایاکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کر دی گئی۔کس کے بعد پیٹرول کی قیمت 258.16 ہو گئی ہے.

جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت267روپے89پیسے فی لیٹر ہوگی۔

قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے ردوبدل کا فیصلہ

اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

Read Comments