وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ صحافیوں کے حقوق کے ضامن بنیں، جعلی خبروں کے خاتمے کیلئے سب کردار ادا کریں۔
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ صحافی بھائیوں کے مسائل حل کریں گے، پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، حکومت آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے، جعلی خبروں کے خاتمے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کم ازکم تنخواہ کا فیصلہ صحافیوں پر لاگو ہونا چاہیے، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔