Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 جون 2024 09:33pm

جب محسن نقوی ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے تو میڈیا چینل کیسے خریدا؟ عمر ایوب

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ 2 سے 3 جماعتوں نے مل کر لندن پلان بنا کر سیاسی انجینئرنگ کی محسن نقوی وزیراعلیٰ تھے تو450 ارب روپے کی گندم امپورٹ ہوئی ، پنجاب کا کاشتکار پس چکا ہے مگر اس کی گندم ابھی تک وہی پڑی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ حقائق سے سب کو آگاہ کرنا ہے، قومی احتساب بیورو نے ہماری حکومت کے دوران ایک رقم مختص کردی تھی، ہماری حکومت میں 48 ملین مقرر کی گئی تھی، جب انکی حکومت آئی تو اپنے لئے سب کچھ صاف کردیا۔

عمر ایوب نے سوال کیا کہ حکمرانوں نے خود کو ایسے صاف کیا کہ اگر کیس کھل بھی جائے توکسی عدالت میں نہیں چل سکتا موجودہ وزیرداخلہ کا پہلے ٹیکس نمبر ہی نہیں تھا، جب محسن نقوی ٹیکس ادا نہیں کرتا تھا تو میڈیا چینل کیسے خریدا؟محسن نقوی سے پوچھا جائے پراپرٹی کون سے ٹیکس کے پیسے سے لی ؟ پراپرٹی لیکس والوں کے خلاف کیا ایکشن ہوا؟

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ میں ایک چھوٹا سا کمرہ دیا گیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے جیل میں سہولیات سے آراستہ ہوتے تھے۔

اپوزیشن کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی وزیراعلیٰ تھے تو450 ارب روپے کی گندم امپورٹ ہوئی پنجاب کا کاشتکار پس چکا ہے مگر اس کی گندم ابھی تک وہی پڑی ہے۔ بجٹ میں انہوں نے ٹیکس لینے کا کوئی طریقہ کار نہیں بتایا ہے۔

جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران رؤف حسن نے کہا کہ کل ہماری عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ کسی بھی پارٹی سے کوئی مذاکرات نہیں کررہے، ان چوروں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت کرنے کے لئے بانی چئیرمین تیار نہیں ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ عمران خان ے واضح کہا ہے کہ اگر اچکزئی الائنس کے پلٹ فارم سے کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں تووہ انکی مرضی ہے۔

Read Comments