Aaj Logo

شائع 14 جون 2024 02:53pm

وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے فارم ’ب‘ کی شرط ختم

وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کے لیے فارم ’ب‘ کی شرط ختم کردی۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق اسکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فارم ب کے عمل نے غیر متناسب طور پر غریب آبادیوں کو متاثر کیا ہے، وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے داخلہ کے لیے پہلے سے رائج لازمی فارم ب کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے، ان کی دستاویزات کی حیثیت سے قطع نظر، سرکاری اسکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔

Read Comments