Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 جون 2024 10:58pm

گوجرانوالہ میں سیلنڈر دھماکا، ملبے تلے دب کر 1 مزدور جاں بحق

گوجرانوالہ میں سیلنڈ دھماکے کے باعث شہریوں کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے کمشنر روڈ پر سلنڈر دھماکے سے فیکٹری کی چھت زمین بوس ہوگئی ہے۔

ملبے تلے 2 مزدور دب گئے تھے، تاہم امدادی کاروائیوں کے دوران 1 مزدور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی، جبکہ1 مزدور زخمی ہو گیا ہے۔

جبکہ سیلنڈر دھماکے کے باعث موقع پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی چار گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد : خواتین کو ہراساں کرنے اور پولیس پر حملے کے الزام میں 8 ملزمان گرفتار

دوسری جانب عمارت کے ملبے میں دبے دو مزدوروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Read Comments