Aaj Logo

شائع 14 جون 2024 12:07pm

سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

سانگھڑ میں کلہاڑی کے وار سے اونٹ زخمی ہو گیا ہے، جبکہ مالک مقامی پریس کلب پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں نامعلوم افراد کی جانب سے اونٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا گیا ہے۔ کلہاڑی کے وار سے اونٹ کی ٹانگ کٹ گئی ہے۔

اونٹ کا مالک کٹی ٹانگ لے کر پریس کلب پہنچ گیا ہے۔ اونٹ کے مالک کا کہنا تھا کہ اونٹ کسی اورکی زرعی زمین پر چلا گیاتھا۔

جبکہ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعہ منگلی تھانے کی حدود منڈھ جمڑاؤ کے قریب پیش آیا ہے۔

Read Comments