Aaj Logo

شائع 13 جون 2024 06:12pm

ایک بارش پاکستان کو ورلڈ کپ سے کیسے باہر کرسکتی ہے؟

فلوریڈا میں طوفان کے سبب پاکستان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں برقرار رہنا خطرے میں پڑگیا ہے۔

امریکا اور آئرلینڈ کا اہم مقابلہ کل چودہ جون کو فلوریڈا میں ہونا ہے، لیکن یہ میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاک بھارت میچ کا اسٹیڈیم گرانے کے لیے بلڈوزر پہنچ گئے

امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔

ان بارشوں کی وجہ سے ورلڈ کپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پاکستان کو اگر ورلڈکپ کی دوڑ میں شامل رہنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ یہ میچ ہو اور اس میں آئرلینڈ کو کامیابی ملے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر

لیکن اگر میچ نہ ہوسکا اور بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گا۔

فی الحال اس گروپ میں سے بھارت سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جبکہ امریکا، پاکستان، کینیڈا اور آئرلینڈ کی پوزیشنز تاحال فائنل نہیں۔

Read Comments