ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقے نصیر آباد میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔
بارہ سالہ نوید قریشی اور اس کا چچا زاد بھائی تیرہ سالہ تصور قریشی شدید گرمی سے نجات پانے کے لیے اپنے علاقے کے تالاب میں نہا رہے تھے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ نوید اور تصور قریشی کا تعلق دادو کے علاقے میہڑ سے تھا۔ یہ لوگ نصیر آباد میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں آئے ہوئے تھے۔