Aaj Logo

شائع 13 جون 2024 02:49pm

شہباز شریف نے مشکل راہ چُنی، کچھ وقت ملنا چاہیے، علی پرویز ملک

وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مشکل راہ منتخب کی ہے۔ وہ عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ حکومت کو کام کرنے کے لیے کچھ وقت ملنا چاہیے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کے ساتھ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران علی پرویز ملک نے کہا کہ کوئی بھی مقدس گائے سسٹم میں نہیں ہوتی بلکہ باہر رہتے ہوئے آمدنی پیدا کرتی ہے۔ وہ ٹیکس بھی نہیں دیتی۔

ایک سوال پر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ قرضے لینے والا پاکستان واحد ملک نہیں۔ بہت سے ممالک نے آئی ایم ایف سے پیکیجز لیے ہیں۔ اجنٹائن بھی اُن میں شامل ہے۔ جنوبی ایشیا میں کئی ممالک نے آئی ایم ایف سے قرضے لیے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا بوجھ بڑھنے پر تنخواہ دار طبقے میں سے مالدار لوگ بیرونِ ملک سکونت اختیار کرنے کو ترجیح دے رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں آنے کے لیے وقت دیا گیا ہے۔ ان سے ٹیکس بھی لیا جائے گا اور پوچھ گچھ بھی ہوگی۔ حکومت نے ایک لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس کا سب سے کم بوجھ ڈالا ہے۔

Read Comments