عید الاضحیٰ سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 2 پیسے کمی متوقع ہے۔
مہنگائی کے ستائے شہریوں کو عید الاضحیٰ سے قبل بڑے ریلیف ملنے کا امکان ہے، 16 جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے 30 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل پر 80 روپے تک پیٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور
16جون سے پیٹرول کی قیمت 9 روپے 28 پیسے تک کم ہونے کی امید ہے جبکہ آئندہ 15 روز کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 2 پیسے کمی متوقع ہے، اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی مارکیٹ سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ورکنگ 15جون کو حکومت کو بھجوائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن 15 جون کو جاری کیا جائے گا۔