وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کی رہائش پہنچے جہاں مولانا فضل الرحمان نے ان کی آمد کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی کی خیریت دریافت کی۔
وزیرِاعظم کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار
شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پرامن جد وجہد کو فروغ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی بھی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کردی۔