Aaj Logo

شائع 13 جون 2024 11:59am

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائےگا، تنخواہ میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع

سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا۔ سندھ میں 2350 ارب روپے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 423 ارب روپے سے زائد رقم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل جمعہ کو بروز 14 جون کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

سندھ کابینہ کا اجلاس کل صبح 9 بجےطلب کیا گیا ہے، علاوہ ازیں ملازمین کی تںخواہوں میں 15 سے 20 فیصداضافے اور 50 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کااعلان بھی کیا جائےگا۔

بجٹ میں 200 گھروں کو سولر سسٹم دینے کی بھی تجویز ہے پہلے مرحلہ میں دوسوگھروں کو سولرسسٹم دیئے جائیں گے ،وزیراعلی مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

Read Comments