Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 جون 2024 02:46pm

خبردار: آپ کے پسندیدہ انسٹنٹ نوڈلز جسم کے لیے زہر قاتل ہیں

انسٹینٹ نوڈلز آج کل ہر گھر میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ بچے تو عموما اس کے شیدائی ہوتے ہی ہیں، مگر بڑے بھی اس کے ساتھ ساتھ انہیں بے وقت بھوک لگنے کی صورت میں ترجیح دیتے ہیں ، کیوںکہ ایک تو یہ ذائقے میں مزیدار ہوتے ہیں ، دوسرا ان کو تیار کرنا آسان ہے ،جس میں زیادہ وقت نہییں لگتا ہے۔ لیکن ان کے نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں،اس لیے انہیں زیادہ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ہائی بلڈ پریشر

انسٹینٹ نوڈلز کے اندر سوڈیم کی غیر صحت مندانہ مقدار ہوتی ہے، جو کہ ہائی بلڈ پریشر کو دعوت دیتی ہے۔ اس لیے اسکے اندر ڈالے گئے نمک پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔

وزن کا بڑ ھنا

وزن کا بڑھنا انسٹینٹ نوڈلز کے نقصان دہ سائیڈ افیکٹس میں سے ایک ہے۔ کیونکہ اسکے اندر کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز پر مشتمل فیٹس کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔

کورین نوڈلز انتہائی تیکھے، ڈنمارک نے ہیلتھ وارننگ جاری کردی

کم غذائی اہمیت

انسٹینٹ نوڈلز کم غذائیت، جیسے وٹامن، منرلز، اور فائبر پر مشتمل ہے۔ ان نوڈلز پر بھروسہ کرنا ، غذائیت کی کمی اور خراب صحت میں مبتلا کر سکتا ہے۔

ہاضمے کو ڈسٹرب کر سکتا ہے

نوڈلز کے محفوظ کرنے کے کیمیائی عمل کی وجہ سے یہ ہاضمے کو متاثر کتر کے صحت کے کئی معاملات ،جیسے بد ہضمی۔اور پیٹ پھولنے کی شکایت پیدا کرتے ہیں۔

کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں

انسٹینٹ نوڈلز میں نقصان دہ کیمیکل پائے جاتے ہیں، جوکہ کینسر کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈالتے ہیں

انسٹینٹ نوڈلز کی منفیت دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر انہیں ہفتے میں دو مرتبہ سے زیادہ کھایا جائے تو ڈپریشن، بے چینی اور دیگر مینٹل ایشوز لاحق ہسکتے ہیں۔

شکم سیری کی کمی

نوڈلز ہمیں پیٹ بھرنے کا احساس نہیں ہونے دیتا۔ یہ پرخوری اور زیادہ کیلوریز لینے کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔

Read Comments