آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 136 رنز ہی بناسکی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے اور نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا، ابتدائی 5 بیٹرز صرف 30 رنز پر پویلین لوٹ گئے، برینڈن کنگ 9، جانسن چارلس صفر، نکولس پورن 17، روسٹن چیز صفر اور کپتان رؤمن پاول صرف ایک رن بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کا ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، پاپوا نیو گنی کو دھول چٹادی
کیوی بولرز کی عمدہ بولنگ کے خلاف شیرفین ردر فورڈ کی مزاحمتی اننگز سب سے نمایاں تھی، انہوں دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرفین رودرفورٹ 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ نکولاس پوران 17، عقیل حسین 15، آندرے رسل 14 اور روماریو شیفرڈ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں ایک میڈن اوور کے ساتھ 17 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگیوسن نے 2،2، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیو زی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس سب سے زیادہ 40 رنز بناکر نمایاں رہے، فن ایلن نے 26 جبکہ مچیل سینٹنر نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گڈاکیش موتی نے 4 اوورز میں 25 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور عقیل حسین نے 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
میگا ایونٹ کے گروپ سی میں نیوزی لینڈ کا یہ دوسرا اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا میچ ہے۔
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگینی اور یوگنڈا کے خلاف میچز میں فتح اپنے نام کی تھی۔
میچ سے قبل گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان 2 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز بھی 2 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر تھی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی دوسری فتح، یوگینڈا کو بڑے مارجن سے شکست
اس گروپ میں اور پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کا آخری نمبر ہے۔
ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں جانسن چارلس، برینڈن کنگ، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، رؤمن پاول (کپتان)، شیرفین ردر فورڈ، آندرے رسل، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین،الزاری جوزف، گڈاکیش موتی شامل تھے۔
نیوز لینڈ کی ٹیم میں فن ایلن، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوس، ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔