پاکستان میں ایچ آر کے شعبہ اور ایچ آر بزنس پارٹنر کی آگاہی کیلئے ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں کے ایچ ڈیپارمنٹس سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔
کراچی میں ہیومن ریسورس فورم ایچ آر دوست اور پیپلز کے تعاون سے پاکستان میں ایچ آر بزنس پارٹنر کی آگاہی اور مسائل پر روشنی ڈالنے کیلئے پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا۔ سال 2019 میں قائم ہونے والے ایچ آر دوست کا مقصد پاکستان میں ایچ آر کی کمیونٹی کو مضبوط کرنا اور نئی نسل کو اس شعبے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا ۔
پینل ڈسکشن میں شامل ایچ آر سے شعبے سے وابستہ لوگوں نے اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ ایچ آر بزنس پارٹنر کا کیا کردار ہے اور یہ موجودہ اقتصادی حالات میں کتنی تبدیلی لاسکتا ہے ۔
تقریب میں آئے شبیر ٹائلز کے ڈائریکٹر ایچ آر تفویز امین نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آج ہونے والا پروگرام ایچ آر کمیونٹی اور نئی نسل کیلئے بہت فائدے مند تھا کیونکہ اس بات پر طویل گفتگو ہوئی کہ موجودہ حالات میں ایچ آر سے وابستہ افراد اپنا کیا کردار ادا کرسکتے ہیں اور کیسے وہ کسی ادارے کے منافع میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔
پینل ڈسکشن میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ ایچ آر بزنس پارٹنر سے وابستہ افراد کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ ان کی کمپنی کو مالی طور پر کون تعاون فراہم کررہا ہے ۔
گیٹس فارما کے ڈائیرکٹر ایچ آر ڈاکٹر اختر احمد کا کہنا تھا کہ ہم لوگ مغرب کی طرف دیکھتے ہیں حالانکہ ان کی ڈائنامکس الگ ہیں ان کے بنائے قانون میں پاکستان شامل نہیں ہے اس لیے ہمیں اپنے حالات اور مسائل کو دیکھتے ہوئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔
فیڈ ایکس اینڈ جیری انٹرنیشنل کی کنٹری ہیڈ ایچ آر عنبرین ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے بحیثیت پاکستانی ہمیں مسائل کا سامنا کیوں ہے اور بین الاقوامی سطح پر نئے ٹرینڈ اور نئے آئیڈیاز پر کیسے کام ہورہا ہے ۔
ایچ آر دوست کے بانی ایاز علی نے بتایا کہ پاکستان میں ایچ آر بزنس پارٹنر سے منسلک لوگوں کئی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پیپلز فورم کے ساتھ مل کر ہم نے اس میٹ اپ کا فیصلہ کیا تھا ۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس طرح کے ایونٹس ہم مستقبل میں بھی منعقد کریں گے تاکہ لوگوں کو اس حوالے سے بہتر آگاہی فراہم کرسکیں ۔