بارش کے بعد بہنے والا پانی اچانک نیلے رنگ کا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر ریاست کے دھار شیو ضلع کے مہسلا گاؤں میں برسات کے بعد بہنے والے پانی نے نیلا رنگ اختیار کرلیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
وائرل ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ دھرشیو میں کھیتوں میں نیلا پانی بہتا ہوا دیکھا گیا جسے دیکھنے کے لیے ہجوم جمع ہوگیا۔
جب جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ بارش کے پانی کا نیلے رنگ میں تبدیل ہوجانا کوئی قدرتی طرز کا واقعہ نہیں تھا، گاؤں کے ایک اہلکار نے اطلاع دیتے ہوئے حقیقت بتائی کہ رنگ کا ایک ڈبہ نادانستہ طور پر بارش کے پانی میں گر گیا تھا جس کے باعث پانی کا رنگ نیلا ہوگیا۔