Aaj Logo

شائع 12 جون 2024 07:51pm

اپوزیشن نے بجٹ میں عائد ٹیکسز کو ظالمانہ قرار دے دیا

وفاقی حکومت نے 18877 ارب روپے کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عائد ٹیکسز کو اپوزیشن نے ظالمانہ قرار دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز ظالمانہ ہیں، گزشتہ 15سال میں ایسا نہیں دیکھا گیا جو اس بجٹ میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے، لوگوں کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے۔

موبائل فونز، سیمنٹ، جائیداد، ٹیکسٹائل سیگریٹ سمیت کئی اشیا مہنگی، لوہا اور اسکریپ سستا

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی بری حکمرانی ہے، جمعرات سے بجٹ پر کھلی بحث ہو گی، جس میں اپوزیشن لیڈر اپنا موقف پیش کریں گے۔

Read Comments