مقبوضہ کشمیر کے کٹھوا اور ڈوڈا اضلاع میں الگ الگ حملوں میں بھارتی قابض فوج کے متعدد سپاہی ہلاک ہوگئے۔ دو حملہ آور بھی مارے گئے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ گزشتہ رات سے شروع ہونے والے حملے بدھ کو دن بھر جاری رہے اور فورسز نے مقابلے میں حملہ آوروں کو پسپا ہوکر فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
دونوں حملوں کے بعد مقابلے کئی گھنٹے تک جاری رہے۔ کٹھوا میں چند شہری بھی زخمی ہوئے۔ ایک حملہ آور مارا گیا۔ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
کٹھوا میں 6 فوجی زخمی ہوئے۔ عام طور پر کٹھوا اور ڈوڈا ضلع میں معاملات پُرسکون رہتے ہیں۔
ڈوڈا ضلع میں بھدورا، پٹھان کوٹ روڈ پر راشٹریہ رائفلز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے اس حملے کا الزام جیشِ محمد سے وابستہ گروپ دی کشمیر ٹائیگرز پر عائد کیا ہے۔