وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔
18ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج، زرعی اشیا، خوراک، ادویات اور اسٹیشنری مہنگی ہونے کا امکان
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پینشنزمیں 15 فیصد تک اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کیلئے 25 فیصد اضافہ جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں اور صنعتوں کی پیکج کی بھی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تمام تر اسکیمیوں کا اعلان بجٹ تقریر میں شامل ہے۔ اجلاس میں 18 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کی بجٹ تجاویز منظور کی گئیں۔
اس حوالے سے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں تنخواہوں اورپنشن میں اضافے کا اعلان کریں گے۔
قتصادی سروے 2024: ’کوئی مقدس گائے نہیں، جی ڈی پی 2.38 فیصد رہی، فی کس آمدن میں اضافہ ہوا‘