Aaj Logo

شائع 12 جون 2024 02:28pm

کم داؤد کی فلموں میں مسلمانوں کے منفی تاثرپر تنقید،ویڈیو وائرل

اسلام قبول کرنیوالے جنوبی کوریا کے گلوکار کم داؤد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو کے شروع میں انہیں مسجد میں ساتھی نمازیوں سے بہت خوشگوار انداز میں ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،جبکہ ویڈیو کو اُنہیں اپنے ایک دوست کے ہمراہ اسلحہ لیے خونخوار انداز میں دیکھتے ہوئے ختم کیا ہے۔

دراصل انہوں نے مسلمانوں کے اس منفی پروپیگنڈہ کی نفی کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ دہشت پسند قوم ہیں یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے اس ویڈیو کے آغاز میں یہ بتایا ہے کہ مسلمان حقیقت میں بہت نرم مزاج اور خوش اخلاق ہوتے ہیں، لیکن انہیں اس کے بلکل برعکس پیش کیا جاتا ہے، تاکہ لوگ مسلمانوں اور مذہب اسلام سے نفرت کرنے لگیں۔ یہی پیغام انہوں نے ویڈیو کے آخر میں دیا ہے۔

کم داؤد نے اپنی پوسٹ میں ’استغفر اللّٰہ‘ بھی لکھا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کورین گلوکار کی اس ویڈیو میں مسلمانوں کے مثبت روپ پیش کرنے پر بہت خوش ہیں۔ اور ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Read Comments