30 لاکھ نان فائلرز کے خلاف ایکشن کی تیاریاں کرلی گئی ہیں جس کے تحت ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے بجلی اور گیس کنکشن کاٹنے کے قوانین پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین کا سہارا لے کر ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے بجٹ میں ٹیکس قوانین میں ردو بدل کی تجویز بھی زیرغور ہے جبکہ نان فائلرز کی سمیں بند رکھنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔