پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرت کا مطلب ہم بات چیت کی طرف جانے کا کہہ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے۔
خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے آج کے اجلاس میں حکمت عملی بنائیں گے، مذاکرات کا مطلب ہم بات چیت کی طرف جانے کا کہہ رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اگر قیادت کرنا چاہ رہے ہیں تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اور بھی ملاقاتیں ہوں گی۔