اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک میڈیا کو عدالتی کارروائی کی رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی گائیڈ لائنز کے مطابق عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کرسکتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
سندھ حکومت کا تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریم کرنے کا اعلان
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، عدالت نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا سپریم کورٹ کے فیصلے میں دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کرسکتا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پیمرا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کی جاتی ہے، کیس جولائی کے پہلے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
واضح رہے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن، پریس ایسوسی ایشن اور پی ایف یو جے نے پیمرا نوٹیفکیشن چیلنج کررکھا ہے۔