ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 مئی سے 11 جون 2024 تک مزید 16 ہزار 721 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔
عید کے بعد غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں مقیم مزید کتنے افغان باشندے واپس اپنے ملک چلے گئے؟ اعداد و شمار جاری
افغانستان روانگی کے لیے 687 گاڑیوں میں 510 خاندانوں کی واپسی ہوئی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 جون 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 6 لاکھ 07 ہزار 166 تک پہنچ چکی ہے۔