وفاقی حکومت نے بجٹ میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 932 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت 316 ارب روپے قرض لے گی، جب کہ چاروں صوبے 616 ارب روپے بیرونی قرضہ لیں گے۔
دستاویز کے مطابق سندھ حکومت سب سے زیادہ 334 ارب روپے قرض لے گی، جب کہ خیبرپختونخوا حکومت 131 ارب روپے قرضہ لے گی۔
اقتصادی سروے 2024: جی ڈی پی 2.38 فیصد رہی، فی کس آمدن میں اضافہ ہوگیا
اس حوالے سے دستاویز سے پتہ چلا کہ پنجاب حکومت 123 ارب روپے کا بیرونی قرض حاصل کرے گی،جب کہ بلوچستان حکومت 29 ارب روپے قرض لے گی۔