بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 2307 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی قیمت 1909 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے کی سطح پر آگئی۔
اقتصادی سروے 2024: جی ڈی پی 2.38 فیصد رہی، فی کس آمدن میں اضافہ ہوگیا
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔