اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ نے منگل کو اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے مختلف اعداد و شمار بتائے، اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ گدھےبڑھ گئے ، گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اقتصادی سرے میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی، سال2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی، اور 2 سال میں گدھوں کی تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ ہوا۔