Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جون 2024 08:14pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں منفی رجحان دیکھا گیا۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر100 انڈیکس میں 663 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100انڈیکس ایک ہزار 390 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

اقتصادی سروے 2024: جی ڈی پی 2.38 فیصد رہی، فی کس آمدن میں اضافہ ہوگیا

آج بازار میں سوا 37 کروڑ شیئرز کے سودے 11.65 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 9ہزار754 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک ہزار 606 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 19 ہزار 399 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Read Comments